19 مارچ 2012 - 20:30

ہندوستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ سری لنکا کے بارے میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے اجلاس میں اس ملک کے خلاف ووٹ دے گا۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق ہندوستان کے وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان تامل باغیوں کے ساتھ جنگ میں سری لنکا کی فوج کی جانب سے انجام دیے گئے جنگی جرائم سے متعلق قرارداد کے حق ووٹ دے گا۔ سری لنکا کے خلاف تیار کی گئی قرارداد امریکہ فرانس اور ناروے نے پیش کی ہے۔ہندوستان کے وزیراعظم نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے سری لنکا میں قومی آشتی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔...... /169